اسلام آباد: حج 2026 کے لئے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی، بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزا نہیں لگے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج 2026 کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے حتمی ڈیڈ لائن 17 فروری مقرر کردی۔
وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک مکمل نہ کرنے والے عازمین کو حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، کیونکہ بائیو میٹرک حج ویزہ کے حصول کے لیے لازمی شرط ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ عازمین گھر بیٹھے سعودی ویزا بائیو میٹرک موبائل ایپ کے ذریعے بھی مکمل کر سکتے ہیں، جس سے انہیں غیر ضروری سفر سے بچنے میں مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ، ملک کے چھ بڑے شہروں میں قائم سعودی تاشیرہ سینٹرز پر جا کر بھی بائیو میٹرک کروانے کی سہولت موجود ہے۔
وزارت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ تاشیرہ سینٹرز سے بائیو میٹرک مکمل کروانے کے بعد موصول ہونے والی رسید یا تصدیقی ای میل محفوظ رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر پیش کی جا سکے۔
حکام نے تمام عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے بائیو میٹرک کا عمل مکمل کر کے اپنے حج ویزہ کے اجرا کو یقینی بنائیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


