جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدودبندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ پی اےاے نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع  کا نیا نوٹم جاری کیا۔

بھارتی طیاروں کیلئے 23 اپریل سے پاکستان نے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو 35ارب سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کی توسیع کرتے ہوئے 23 ستمبر تک پابندی برقرار رکھی تھی۔

یہ پابندی مسافر و فوجی دونوں طیاروں پر بھی لاگو ہوتی ہے جبکہ بھارتی رجسٹرڈ یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدوداستعمال نہیں کرسکیں گے۔

خیال رہے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سے بند ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں