بدھ, اکتوبر 7, 2026
اشتہار

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نیا نوٹم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کے لیے ملک کی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

اس سلسلے میں سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے نیا نوٹم (NOTAM) باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نئے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود اب 23 اکتوبر تک مسلسل بند رہے گی۔

اس پابندی کا اطلاق بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری (فوجی) اور کمرشل (تجارتی) طیاروں پر یکساں طور پر ہوگا، اور کوئی بھی بھارتی پرواز پاکستانی حدود کا استعمال نہیں کر سکے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے مکمل طور پر بند کر رکھی ہے، اور وقتًا فوقتًا سیکورٹی اور سفارتی صورتحال کے پیشِ نظر اس بندش کی مدت میں توسیع کی جاتی رہی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں