تازہ ترین

ترکیہ میں زلزلے سے تباہی ، پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار

اسلام آباد : پاکستان نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اورعوام مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سوگوارخاندانوں کےلیےگہری تعزیت کااظہارکرتےہیں اور زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کےلیےتیار ہے،یقین ہےترک عوام قدرتی آفت پرہمت وعزم کیساتھ قابو پالے گی۔

خیال رہے ترکیہ میں شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 76 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔

ترک میڈیا کے مطابق کہ ترکیہ میں زلزلہ صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا اور زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔

Comments

- Advertisement -