راولپنڈی: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد ٹیم کا حوصلہ بلند ہے اور کھلاڑی دوسرے میچ میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں 350 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیک ٹو بیک وکٹوں کا گرنا ہمارے لیے تشویش کی بات ہے، اس پر ڈسکشن بھی ہوئی ہے اور ہم نے اس پہ کام بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ٹیسٹ کی پچ ہماری ٹیم کے لیے آئیڈیل تھی جہاں ریورس سوئنگ، پیس اور اسپن، تینوں کو مدد ملی اور جس بیٹر نے وہاں توجہ سے بیٹنگ کی اسے اچھا نتیجہ ملا۔
پہلے ٹیسٹ میں دو فاسٹ باؤلرز کھلانے کے فیصلے پر تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری پلاننگ یہی تھی کہ ریورس سوئنگ کو استعمال کیا جائے، اسی لیے دو سیمرز شامل کیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کا فوکس سیریز جیتنے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے پر ہے، ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 6 میچز پاکستان میں کھیلنے ہیں، جب ہوم کرکٹ کھیلتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ اپنی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائیں۔ 20 وکٹیں کیسے حاصل کر سکتے ہیں اس حساب سے پلان بنانا ہوتا ہے۔
کوچ نے بتایا کہ حالیہ کیمپ کا مقصد بیٹرز کو اسپنرز کے خلاف بہتر کھیل کے لیے تیار کرنا تھا، ہم نے بیٹرز کو مختلف شاٹس اور اسکورنگ آپشنز پر کام کروایا۔
دوسراٹیسٹ، پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
خوش آئند بات یہ ہے کہ ہمارے ساتوں کھلاڑیوں نے پچھلے میچ میں رنز کیے تاہم لوئر آرڈر کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر لوئر آرڈر بیٹرز سے بھی توقع ہے کہ وہ رنز بنائیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


