تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اورنیوزی لیںڈ اہم میچ میں مدمقابل ہوں گے

موہالی: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، آج کے میچ میں فتح گرین شرٹس کے لئے انتہائی ضروری ہے بصورت دیگرپاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے دوسروں کی فتح و شکست کی جانب دیکھنا ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ پربرتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طورپرچودہ میچز ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ پاکستان نے جیتے اورچھ میں نیوزی لینڈ نے میدان مارا ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اورنیوزی لینڈ چار مرتبہ مدمقابل آئے ہیں جن میں شاہینوں کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان نے تین مرتبہ کیویز کوشکست دی ہت جبکہ ایک مرتبہ قسمت نے پاکستان کا ساتھ نہیں دیااورجیت نیوزی لینڈ کی ہوئی۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین اسکورایک سو ستتررنز ہے۔

ولیمسن، گپتل، ٹیلر، اینڈرسن اورمنرو پرمشتمل کیویز کی بیٹنگ لائن انتہائی مضبوط ہے جبکہ ٹم ساؤتھی، بولٹ اور میکلنگن پرمشتمل فاسٹ بولنگ کسی بھی ٹیم کے لئے خطرہ ہیں۔

اہم مقابلے سے قبل پاکستان کے دو کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہاب ریاض اورمحمد حفیظ ان فٹ ہوگئے ہیں ان کی جگہ عماد وسیم اور خالد لطیف کی فائنل الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔

چندی گڑھ میں ہونے والا یہ اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں