تازہ ترین

بابا گورونانک کا جنم دن، پاکستان نے کرتارپور راہداری پر سکھ یاتریوں کو بڑی سہولت دے دی

اسلام آباد : پاکستان نے کرتارپور راہداری پر بھارتی سکھ یاتریوں کو بڑی سہولت دے دی اور سکھ یاتریوں کیلئے 30نومبر تک 10دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہے ، بھارت کے شارٹ نوٹس پر راہداری کھولنے کے فیصلے سے یاتریوں کو متوقع تکلیف اور مشکلات کے پیش نظر پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے 30 نومبر تک 10دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کا اعلان کردیا ، طریقہ کار کے مطابق یاتریوں کی فہرست پر آمد سے 10دن پہلے ضروری ضابطوں کی کارروائی ہونا ہوتی ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ یاتریوں کےپرتپاک خیرمقدم کیلئے موثراقدامات کیے ہیں ، سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات کی آسان ادائیگی کیلئے بھرپورتعاون کیاجائے گا۔

توقع ہے بھارتی حکومت یکم دسمبر کے بعد زائرین کے لیےطے شدہ طریقہ کار پرعملدرآمد کرے گی۔

خیال رہے بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن پر بھارت نے انتہائی مختصرنوٹس پر کرتارپورراہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے باباگرونانک کےجنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے والی سکھ برادری کو خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان میں قیام کےدوران سکھ برادری کوہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

Comments

- Advertisement -