پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر میں کمی -
The news is by your side.

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر میں کمی

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافہ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ میں کمی کا سامنا ہے ،ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر بیس دن کے بھی موجود نہیں۔

وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں تاہم اسٹریٹیجک ذخائر بیس دن تک کے لئے موجود نہیں ہیں، قانون کے تحت او ایم سیز کے پاس ہر وقت پیٹرولیم مصنوعات کے بیس دن کے ذخائر موجود ہونا ضروری ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے پیٹرولیم مصنوعات کے کم ہوتے ذخائر کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

زرائع کے مطابق پی ایس او نے ان خبروں کی تردید کی ہے، سستی پیٹرولیم مصنوعات کے باعث ان کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے ذخائر میں کمی کی وجہ طلب کی زیادتی اور پورٹ پر رش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے جہازوں کا وقت پر خالی نہ ہونا ہے۔

پورٹ پر رش کے باعث پہلے بھی ایل این جی کے جہازوں کو مسائل ہوئے تھے۔

دوسری جانب موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک میں تیل کا ذخیرہ دگنا کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کو سٹور کرنے کے لئے حکومت نے نجی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت بھی دے دی ہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اثرات سے بچنے کے لئے سٹوریج کپیسٹی کو بڑھایا جاتا ہے ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں