اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

جعلی ملازمتوں کو کیسے پہچانیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (14 مئی 2026): دنیا بھر سے روز سیکڑوں ملازمت کے اشتہارات آتے ہیں ان میں سے کون اصلی اور کون جعلی ہیں کیسے پہچانیں۔

اکثر پاکستانیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیرون ملک جا کر روزگار کمائیں اور اپنے اہل خانہ کا مستقبل روشن بنائیں۔ دنیا بھر سے روز سیکڑوں ملازمت کے اشتہار آتے ہیں اور کئی سادہ لوح ان کے جھانسے میں آ کر اپنا وقت اور پیسہ برباد کرتے ہیں اور بعض اوقات قانون کی گرفت میں بھی آ جاتے ہیں۔

نوکریوں کے برستے اشتہارات میں کون سی ملازمتیں اصلی ہیں اور کون سی جعلی ہیں، اس کی پہچان کے چند آسان طریقے بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بتائے ہیں۔

جعلی ملازمتوں کی پہچان کے طریقے:

جعلی ملازمتوں کی آفر کی پہچان یہ ہے کہ اس بارے میں مکمل معلومات نہیں دی جاتی اور معیار کم ہوتا ہے۔

جعلی ملازمت کی پیشکش میں غیر پیشہ ورانہ زبان اور غلطیوں کا استعمال ہوتا ہے اور نوکری کی تفصیلات مبہم ہوتی ہیں۔

اگر بغیر درخواست کے جاب آفر کی جا رہی ہے تو یہ ایک واضح خطرہ ہے کیونکہ معتبر کمپنیاں کبھی ایسا نہیں کرتیں۔

ایسی ملازمتوں میں رابطے کے لیے غیر مصدقہ ذرائع بتائے جاتے ہیں۔

اگر آپ نے ملازمت کا کوئی اشتہار دیکھا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی فیس کا مطالبہ اور فوری ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالا گیا ہو جب کہ سرکاری رجسٹریشن بھی موجود نہ ہو تو ان ملازمتوں کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں اور یہ جعلی ہیں۔

تصدیق کے لیے کیا کریں؟

کسی بھی ملازمت کی پیشکش کی تصدیق کے لیے اس کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق کریں۔

کمپنی کی سرکاری ویب سائٹ کی تصدیق کریں۔

باضابطہ لیٹر ہیڈ کی موجودگی چیک کریں۔

تصدیق مکمل ہونے سے قبل کسی بھی قسم کی کوئی ادائیگی نہ کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں