ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

صائم ایوب کی وکٹ گرتے ہی مداح کا حیران کن ردِعمل وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پالی کیلے: ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ایک پاکستانی مداح کا دلچسپ اور حیران کن ردِعمل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے اوپنر صائم ایوب صرف 7 رنز بنا کر چلتے بنے، انہیں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے شارٹ گیند پر پل شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران کیچ آؤٹ کرایا۔

رپورٹس کے مطابق وکٹ حاصل کرنے کے بعد آرچر نے منفرد انداز میں جشن بھی منایا۔

صائم ایوب کے آؤٹ ہوتے ہی کیمرہ اسٹیڈیم میں موجود ایک پاکستانی مداح پر گیا جس کے چہرے پر مایوسی اور حیرت کے ملے جلے تاثرات نمایاں تھے، مداح کا یہ ردِعمل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے سپرایٹ مرحلے کے اہم میچ میں صاحبزادہ فرحان نمایاں بلے باز رہے، جنہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی جس میں کئی دلکش شاٹس شامل تھے، انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ 46 رنز کی شراکت بھی قائم کی، تاہم انگلینڈ کے بولرز بھی کسی موقع پر کمزور نہیں پڑے۔

بابر اعظم 24 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد جیمی اوورٹن کی گیند پر بولڈ ہوئے، اسپنر لیام ڈاسن سب سے نمایاں بولر رہے، جنہوں نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

فخر زمان نے 16 گیندوں پر 25 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف میچ کے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں