برمنگھم : پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ایجبسٹن اسٹدیم میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ،قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شان مسعود کی جگہ سمیع اسلم اور وہاب ریاض کی جگہ سہیل خان تیسرے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ میں شامل ہیں۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کرکٹر عمران خان کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم بغیر کسی خوف کے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے میدان میں اترے.
سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم عمران خان نےتیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم بغیر کسی خوف کے کھیلے اور آخری گیند تک انگلینڈ کا مقابلہ کرے.
All I expect from our cricket team is that they play without fear of losing & fight till the last ball as they go into 3rd Test today.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 3, 2016
عمران خان نے خواہش ظاہر کی تھی کہ قومی کرکٹ ٹیم تیسرا ٹیسٹ میچ ہار کے خوف کے بغیر کھلیے۔
واضح رہے کہ اس گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم نے کبھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ سات ٹیسٹ میں سے چار انگلینڈ نے جیتے اورتین ڈرا ہوئے۔ انگلینڈ اس گراؤنڈ پر دو ہزار آٹھ سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا۔