بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرمٹ مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرمٹ مستعفی ہوگئے۔

آسٹریلوی کوچ شین میک ڈرمٹ نے گزشتہ سال جولائی میں چارج سنبھالا تھا جبکہ انہیں محمد مسرور کے بعد قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔

میک ڈرمٹ بنگلادیش اور سری لنکا میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی وائٹ بال ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرمٹ کے استعفیٰ کی وجہ  گھریلو  مصروفیات ہوسکتی ہیں۔

شین میک ڈرمٹ نے پاکستان کی فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو کھلاڑیوں اور کرکٹ حلقوں میں سراہا گیا۔

یہ پڑھیں: پاکستان کا اگلا ٹی 20 کپتان کون ہوگا؟ سابق کرکٹر نے پیشگوئی کردی

ان کی کوچنگ کے دوران قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی جسے ان کی محنت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔

ان کے استعفیٰ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو مصروف بین الاقوامی شیڈول سے قبل نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش کرنا ہوگی جبکہ آئندہ سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف کی تشکیل بھی اہم موضوع بن گئی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں