ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پاکستان فلم اور ٹی وی کے ڈائریکٹر کا قبول اسلام، نام ’’محمد‘‘ رکھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے معروف ہدایتکار پرمیش ادیوال نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنا نام محمد رکھ لیا ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے ڈائریکٹر پرمیش ادیوال نے اسلام قبول کر لیا ہے جس کے بعد انہوں نے سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔ ہدایت کار نے اپنا اسلامی نام محمد رکھا ہے۔

پاکستانی ہدایتکار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

نو مسلم ہدایت کار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مسجد نبوی ﷺ کی ایک روح پرور ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں نماز کی ادائیگی اور اس کے بعد دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Parmesh Adiwal (@parmeshadiwal)

انہوں نے اس ویڈیو پوسٹ کو ’تاجدار حرم‘ کے عنوان سے کیپشن دیا  ہے۔ ویڈیو کے پس منظر میں عاطف اسلم کی نعتیہ کلام پر مبنی قوالی تاجدار حرم سنائی دیتی ہے۔

واضح رہے کہ پرمیش ادیوال پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی برسوں سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بلاک بسٹر فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں بطور سونگ ڈائریکٹر کام کر رکھا ہے جبکہ وہ فلم ’عشرت میڈ اِن چائنہ‘ میں بطور کو ڈائریکٹر کام کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستانی ڈراما سیریل ’ماسٹرز‘ سمیت کئی ڈراموں کے او ایس ٹی ٹریکس ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اسلام قبول کرنے کے اعلان کے بعد ہدایت کار کی پوسٹ پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں