اسلام آباد : دبئی ایکسپو میں آج سے پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے ، فلم ویک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دیکھائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سےدبئی ایکسپومیں پاکستان فلم ویک کاآغازہورہاہے، 21 سے 26فروری تک11پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژرمیں دیکھائی جائیں گی۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ یہ سال پاکستان سینماکی بحالی کاسال ہوگا، اس سال پی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی ہے، پبلک پرائیویٹ سیکٹرمیں دس فلمیں بنائے گی۔
آج سے دبئ ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے، 21 سے 26 مارچ تک گیارہ پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دیکھائ جائیں گی، یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہو گا ، اس سال PTV کی فلم ڈویژن قائم کی گئ ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں دس فلمیں بنائے گی۔ #PakFilms pic.twitter.com/vQQHb5WjUi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 20, 2022
خیال رہے ایکسپو دبئی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، جہاں پاکستانی پویلین کا لے آؤٹ اس قدر پرکشش ہے کہ پویلین میں روز ہزاروں افراد دورہ کررہے ہیں۔
پاکستانی پویلین کے ڈی جی رضوان طارق کا کہنا تھا کہ اس ایکسپو کے آغاز سے ہی پاکستانی پویلین کیلئے عوامی ردعمل مثالی رہا اور پویلین کے ‘ پاکستان کے پوشیدہ خزانے ‘ کے عنوان سے ہونے والی سرگرمیوں میں لوگوں نے بہت دلچسپی لی۔
پویلین کی لیڈ پروگرامنگ اور مارکیٹنگ افروز ابڑو کا کہنا تھا کہ پویلین میں کئی ثقافتی ، معلومات اور کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں جن کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی اور اقتصادی شعبوں میں موجود بیش بہا مواقع اجاگر کیئے جارہے ہیں۔