The news is by your side.

Advertisement

گجرات واریئرز پاکستان سپر کبڈی لیگ کی فاتح قرار

لاہور: پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ کے فائنل میچ میں گجرات واریئرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر کبڈی لیگ کا فائنل میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں گجرات واریئر نے فیصل آباد شیر دلز کو 26 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے شکست دی۔

فیصل آباد شیر دلز کے ناصر علی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ تحسین اللہ کے حصے میں آیا۔

سپر کبڈی لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی اور اپنی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کررہی تھی۔

لیگ کی اختتامی تقریب میں چیئرمین سپر کبڈی لیگ حیدر علی داؤد اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا محمد سرور نے انعامات تقسیم کیے، فاتح گجرات واریئرز کو 10 لاکھ روپے اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے کبڈی مقابلوں کا انعقاد

واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سپر کبڈی لیگ کے تحت خواتین کے درمیان کبڈی کے شاندار مقابلے ہوئے تھے جس میں خواتین بھرپور جذبے کے ساتھ ایکشن میں نظر آئی تھیں۔

سرکل اسٹرائک میچ میں اسٹرابیری ایمبیشنز اور اسٹرابیری ڈریمز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، گلابی کٹ میں ملبوس ایمبیشنز نے نیلی کٹ کی ڈریمز کو ایک دل چسپ مقابلے کے بعد 31 کے مقابلے میں 33 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں