جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پیکج لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (17 ستمبر 2025): حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پیکج لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پاور ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کے لیے پیکج لایا جا رہا ہے۔

پاور ڈویژن کے سیکریٹری فخر عالم عرفان نے کہا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے پر کام کر رہے ہیں، ایک دو روز میں سیلاب متاثرین سے متعلق ریلیف سامنے آ جائے گا۔

سیکریٹری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں، وزارت خزانہ کے ساتھ بھی ریلیف پیکج کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ سال 640 ارب ہدف کے برعکس 397 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، رواں مالی سال کے لیے بجلی نقصانات کا ہدف 540 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا حیسکو اور سیپکو کے بورڈز کی تنظیم نو آئندہ چند روز میں کر دی جائے گی، بورڈز میں اکثریت پرائیویٹ سیکٹر کے ممبران کی ہوگی، کوشش کی گئی ہے کہ بورڈز میں نجی شعبے سے ماہرین کی خدمات لی جائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں