ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

پاکستان کی سائبر سیکیورٹی میں بڑی کامیابی، بھارت اور اسرائیل کے سائبر حملوں کا توڑ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(6 مارچ 2026): پاکستان نے سائبر سیکیورٹی کے میدان میں ایک انتہائی اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق بھارت اور اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے ممکنہ سائبر حملوں اور ہیکنگ کی روک تھام کے لیے مقامی سطح پر ‘ای ڈی آر’ (End-point Detection and Response) سسٹم تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جدید ترین اینٹی وائرس اور سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر تمام سرکاری کمپیوٹرز پر انسٹال کر دیا گیا ہے۔ اس سسٹم کو چلانے اور اس کی نگرانی کی ذمہ داری ‘نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم’ (National CERT) کو سونپی گئی ہے۔

‘ای ڈی آر’ سسٹم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ڈیوائسز، کمپیوٹرز، سرورز اور موبائل فونز کی مسلسل نگرانی کرتا ہے اور انہیں ہر قسم کے سائبر خطرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم جدید سائبر حملوں، میل ویئر (Malware) اور رینسم ویئر (Ransomware) کو بروقت شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ مشکوک ڈیجیٹل سرگرمیوں کی فوری تحقیقات کرتا ہے اور کسی بھی حملے کی صورت میں خودکار طریقے سے ردعمل فراہم کرتا ہے، اس کا بنیادی مقصد سرکاری ڈیٹا کی چوری کو روکنا اور حساس ڈیوائسز کو ہیکنگ سے بچانا ہے۔

ماہرین کے مطابق، اس سسٹم کی تنصیب سے پاکستان کے سرکاری مواصلاتی ڈھانچے پر دشمن ممالک کے سائبر حملوں کے خطرات میں نمایاں کمی آئے گی اور ملکی ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں