پاکستان پر 46 ارب کے قرضے ہیں، اسحاق ڈار -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان پر 46 ارب کے قرضے ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضوں کا حجم چھیالیس ارب ڈالر ہے تاہم آئی ایم ایف اوردیگرمالیاتی ادارے کچھ اور ہی کہانی سنارہے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ گزشتہ تیرہ سال کے دوران پاکستان نے چھیالیس ارب ڈالر کے قرضے حاصل کئے ہیں۔

ان قرضوں میں آئی ایم ایف سے لیا گیا نوارب ڈالرکا قرضہ اور دو ارب سترہ کروڑڈالربانڈز بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف اوردیگر مالیاتی اداروں کے اعداد وشمار کچھ اور ہی کہتے ہیں۔ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کے غیرملکی قرضوں کا حجم ستر ارب ڈالر تک ہوجائے گا جبکہ ڈبٹ ٹو جی ڈی پی ریشو پینسٹھ فیصد تک پہنچ جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں