The news is by your side.

Advertisement

قطرمیں پھنسے پاکستانیوں کی مسقط منتقلی جاری

دوحہ: پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قطرمیں پھنسے 400 پاکستانیوں کو خصوصی طیارے سے مسقط پہنچا دیا گیا ہے جب کہ بقیہ 150 مسافروں کو بھی جلد مسقط پہنچادیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ میں پاکستانی سفارت خانے نے قطر سے آئے ہوئے پاکستانی عمرہ زائرین کو نکالنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور 550 پاکستانیوں کو عمان منتقل کردیا جائے گا جس کے لیے عمان ایئر لائن کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

دوحہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں 400 پاکستانیوں کوخصوصی طیارے سے مسقط پہنچا دیا گیا ہے جب کہ بقیہ 150 مسافروں کو بھی عمان ایئرویز سے مسقط پہنچایا جائے گا۔


یہ پڑھیں: عرب ممالک اور قطر کا تنازع، 500 پاکستانی عمرہ زائرین دوحا میں‌ پھنس گئے


پاکستان سفارتی مشن نے کہا ہے کہ بعد ازاں خصوصی طیارہ عمان سے مسافروں کو لے کر ڈھائی بجے دوحہ روانہ ہوگا اور اس اہم مسئلے کے حل میں دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کا انتہائی کلیدی کردار رہا جب کہ دوحہ ایئر پورٹ پرپھنسے پاکستانیوں کے لیے ابتدائی انتظام قطر ایئر لائن نے ہی کیا۔

ہاکستان دفتر خارجہ نے دوحہ میں پاکستانی سفارت خانے کوعمرہ زائرین کی مدد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانہ قطر ایئر ویز اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔

یہ پڑھیں: قطر کا بائیکاٹ: اسٹاک مارکیٹ کریش، قطر ایئرویز اور الجزیرہ ٹی وی پر پابندی

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت پانچ عرب ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سرحدیں قطر کے لیے بند کردی ہیں۔

جس کے بعد قطر سے عمرے کے لیے آنے والے زائرین واپسی اور ریاض آنے والے مسافر دوحہ ایئر پورٹ پرپھنس گئے ہیں جن میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی بھی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں