The news is by your side.

Advertisement

ٹویٹرانتظامیہ نے ترجمان دفتر خارجہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کردیا

اسلام آباد: بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کروادیا گیا، ڈاکٹر فیصل ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے کلبھوشن کیس کی خبر دے رہے تھے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز عاصم علی رانا کے مطابق بھارت کی شکایت پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کروادیا گیا ہے، کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کیا گیا ہے۔

دو روز پہلے بھی ڈاکٹر فیصل کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل ان دنوں ہیگ میں موجود ہیں جہاں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت جاری ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ٹویٹر اکاؤںٹ جلد ری اسٹور کروالیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی وکیل نے کلبھوشن یادیو کیس پر دلائل دئیے تھے، بھارتی وکیل پاکستانی سوالوں کے جوابات نہ دے سکے تھے اور قونصلر رسائی کی رٹ لگا رکھی تھی۔

کلبھوشن کیس پر آج پاکستانی وکیل نے جواب الجواب جمع کروایا تو بھارتی وکیل سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور ان کے پاس کلبھوشن کے حوالے سے کوئی جواب نہیں تھے۔

یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس ماشکیل سے گرفتار ہوا تھا پھر اسے فوجی عدالت سے سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا۔

کلبھوشن کیس کا فیصلہ آئندہ دو روز میں محفوظ کرلیا جائے گا، کیس کا فیصلہ تین سے چار ماہ میں سنایا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں