اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر نجکاری محمد علی کے زیر صدارت نجکاری کمیشن کے بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردی گئی۔
اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی نجکاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور نجکاری کے سلسلے میں ممکنہ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے کی شرائط پر بات چیت کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ پرائیویٹائزیشن کمیشن (ہائیرنگ آف فنانشل ایڈوائزر ) ریگولیشنز ، 2018 کے تحت کیاگیا ہے، ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کے بورڈ پہلے فیصلے کا تسلسل ہے۔
اعلامیے میں کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ قابل اطلاق ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق مذاکرات کرے، کمیٹی اپنی سفارشات بورڈ کو غور اور منظوری کے لیے پیش کرے گی۔
ٹرانزیکشن میں ایک کھلے اور مسابقتی عمل کے ذریعے رعایتی ماڈل کے تحت ہوائی اڈے کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا اور خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانا ہے، حکومت پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ ویلیو کی وصولی کو یقینی بنانا ہے۔
بورڈ نے قانونی تقاضوں کے مطابق، مالی سال 2024-25 کے لیے نجکاری کمیشن کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی۔
پی سی بورڈ نے نجکاری کے تمام لین دین کو شفاف، مسابقتی اور اصول پر مبنی طریقے سے کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ، عوامی مفادات کے تحفظ اور قومی خزانے کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت حاصل کی جا سکے۔
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


