تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بڑی کامیابی، کورونا وباء کی روک تھام کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بہترین حکمت عملی کو دنیا بھی سراہنے لگی، امپیریل کالج آف لندن کی کورونا وباء کی روک تھام کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا عالمی سطح پراعتراف کیا جانے لگا، وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی، این سی او سی کے بر وقت اقدامات کے ثمرات سے کورونا وباء کی روک تھام کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا۔

امپیریل کالج لندن نے پاکستان کی وباء کی روک تھام کی کوششوں کو سراہا، امپیریل کالج لندن کی فہرست کے مطابق پرتگال، جرمنی اور نائیجیریا کے بعد پاکستان بہتر کوششیں کرنے والا ملک قرار دیا گیا۔

عالمی درجہ بندی میں ایک درجے سے کم والا ملک بہتر کوششوں کا حامل ہے، پرتگال 0.66 کے ساتھ پہلے اور پاکستان 0.73 کے ساتھ چوتھے پر ہے جبکہ جرمنی 0.68 کے ساتھ دوسرے اور نائیجیریا 0.72 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا  کیسز کی تعداد 2لاکھ 69 ہزار سے زائد تک جا پہنچی ہے جبکہ  اموات کی تعداد 5709 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -