منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

پاکستان میں فیول سپلائی سے متعلق وزیر خزانہ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فیول سپلائی مستحکم ہے۔

وزارت خزانہ میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں توانائی شعبے کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، وزیر خزانہ کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور مارچ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی تمام ضروریات پوری ہیں، کارگو پلاننگ کے تحت اپریل کے وسط تک فیول سپلائی یقینی بنائیں گے۔

وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے اپریل کے آخر تک فیول سپلائی بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو گھبراہٹ میں پیٹرول خریدنے یا ذخیرہ کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔

یہ پڑھیں: حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں حکومت کا کسی ایک سپلائی روٹ پر انحصار کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور عالمی مارکیٹ سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی ذرائع متنوع بنانے پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں توانائی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا، کمیٹی نے اوگرا اور صوبائی حکومتوں کو مارکیٹ کی کڑی نگرانی رکھنے کی ہدایت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت عوام کو بروقت معلومات فراہم کرکے اعتماد برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں