کراچی: پاکستان میں سولر پینل کی جانب لوگوں کے بڑھتے ہوئے رجحان نے بجلی کمپنیوں کو بڑے امتحان میں ڈال دیا ہے۔ بجلی کے بڑے بڑے بلوں سے پریشان عوام نے ملک میں سولر پینل کی قیمتیں کم ہونے کا بھرپور فائدہ اُٹھایا ہے، جس کے بعد آئندہ برسوں میں صورتحال یکسر تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
رواں سال وفاقی حکومت نے 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا، حکومت کے اس اقدام کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔
رائٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی بنا رہا ہے، آئندہ سال سال گھروں کی چھتوں پر موجود سولر پینل ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرسکتے ہیں اور بجلی کی قیمتوں پر اس کا بہت زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔


