اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان اورجرمنی کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ پراتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون ِ خصوصی طارق فاطمی نے جرمن پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے ممبر اومید ناری پورسے ملاقات کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں طارق فاطمی نے جرمن پارلیمنٹیرین کو وزیراعظم کی خطے میں استحکام اور پڑوسیوں کے ساتھ پرامن تعلقات کی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی۔

طارق فاطمی نے دورانِ گفتگو کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کواستحکام ملا ہے اورتمام ترچیلنجز کے باوجود ملک نے اقتصادی میدان میں ترقی کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے گفتگو میں زور دیا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بے پناہ اضافے کی گنجائش ہے اور پاکستان تمام اقتصادی شعبوں میں جرمن سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

ملاقات میں دونوں اکابرین نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اورباہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں