(14 مئی 2026): جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان 75 سال سے زائد عرصے پر محیط سفارتی تعلقات ہیں، دوست ملک نے ملکی ترقی کیلیے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ثقلین سیدہ نے برلن میں پاکستانی سفارت خانے میں جسٹس ہلیپ لائن کے سفیر برائے یورپ میاں مبین اختر کی کوآرڈینیشن کے تحت ہونے والے اجلاس میں کیا۔
اجلاس میں پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ، جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل یورپ و صدر گرینڈ اوورسیز کلب انٹرنیشنل یورپ میاں مبین اختر سمیت صحافی اور دیگر شبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
اجلاس میں پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات، جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، طلبہ کی سہولیات، ماحولیاتی تعاون، میڈیا روابط اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ نے میاں مبین اختر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور سفارت خانے کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں، میاں مبین اختر اوورسیز پاکستانیوں کی رہنمائی، نئے آنے والے طلبہ کی مدد، مشکلات کا شکار کمیونٹی ممبران کی معاونت اور کمیونٹی مسائل کو منظم انداز میں سفارت خانے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کی سماجی خدمات، کمیونٹی ویلفیئر اور پاکستان کے مثبت امیج کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


