تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین کمیشن کی ممبر شپ حاصل کر لی،یکم جنوری 2022سے پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت سنبھالےگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3اداروں کی رکنیت حاصل کر لی، جرائم کی روک تھام اور خواتین سے متعلق کمیشن کی رکنیت حاصل کی۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چھٹی بارکمیشن آن کرائم پری ونشن اینڈکرمنل جسٹس کا ممبر جبکہ کمیشن آن اسٹیٹس آف وومن اور کمیشن آن پاپولیشن اینڈڈیولپمنٹ کا ممبربن گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یکم جنوری 2022سے پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت سنبھالےگا، کمیشن مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر عالمی معاون کاکردار اداکرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف اسٹیٹس آف ویمن (سی ایس ڈبلیو) کی رکنیت کے لئے انتخابات میں پاکستان نے 53 میں سے 50 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی،  اس کے علاوہ چین ، ایران ، جاپان اور لبنان بھی منتخب ہوئے۔

اس کے علاوہ ، پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ (سی پی ڈی) پر کمیشن کا انتخاب کیا گیا جو آبادیاتی تحقیق کرنے کے ساتھ ساتھ آبادی اور ترقی کے شعبے میں بین سرکار کے عمل کی حمایت کرتا ہے ۔

Comments

- Advertisement -