تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرول مرحلہ وار مہنگا کرنے کا پلان دے دیا

اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرول مرحلہ وار مہنگا کرنے اور اخراجات میں کمی کا پلان دے دیا، تاہم غیرضروری اخراجات میں کمی کیلئے مختلف تجاویز پر بات چیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف میں دوحہ میں مذاکرات کا تیسرا روز ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں کمی کے پلان سےآگاہ کر دیا۔

وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ پٹرول مرحلہ وار مہنگا کرنے کا پلان دیا گیا ہے، پٹرول سبسڈی غریب طبقات تک محدود کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔

ذرائع نے کہا کہ مذاکرات کے آئی ایم ایف سے بجلی کے نقصانات کم کرنے، بجلی مہنگی کرنے کیلئے مرحلہ وار طریقہ کار سمیت بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کے ڈیٹا پر بات چیت ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات میں کمی کیلئے پلان بھی دے دیا تاہم غیرضروری اخراجات میں کمی کیلئےمختلف تجاویز پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -