جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے اور چاندی کی فی تولہ قیمت کیا ہو گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (3 اکتوبر 2025): امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے بعد سونے چاندی کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ آ رہا ہے آج ملک میں ان کی قیمت جانیے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کئی روز سے سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ آج 3 اکتوبر کو پاکستان میں سونے اور چاندی میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کئی روز کے اتار چڑھاؤ کے بعد آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 3865 ڈالر پر مستحکم رہا۔ پاکستان میں بھی گزشتہ روز کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔

ملک بھر میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 7 ہزار 778 پر مستحکم اور اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 49 ہزار 603 پر برقرار ہے۔

چاندی کی عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 47.40 ڈالر پر مستحکم رہی۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 4839 اور 10 گرام چاندی کی قیمت 4148 پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اسی طرح پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

انجم وہاب
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں