اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

سونے کی اونچی اڑان جاری، چاندی سستی ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 اپریل 2026): عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں کا اضافہ جاری ہے جب کہ چاندی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے اور عالمی مارکیٹس کے ساتھ پاکستان میں بھی اس قیمتی دھات کی پرواز بلند ہوتی جا رہی ہے جب کہ چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4687 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کا اثر پاکستان میں بھی پڑا اور آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 462 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ چاندی 50 روپے کمی کے ساتھ 7 ہزار 744 روپے کی ہو گئی ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں