بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پنجاب نے سرمایہ کاری کی، پاکستان میں بجلی آئی، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب نے پیسا لگایا اور پورے پاکستان میں بجلی آئی، ہم بجلی منصوبوں پر150 ارب روپے خرچ کر چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کے مریض جب بھارت بھجواتے تھے تو شرم آتی تھی، اس لیے پنجاب میں نئے میڈیکل کالجز اور نئی میڈیکل یونی ورسٹیز بنائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیوند کاری کے لیے ہمارے مریضوں کو بھارتی ویزہ جاری نہیں کیا جاتا تھا، لیکن اب اگلے دو ماہ میں جگر کی پیوند کاری کی مشینری پاکستان میں آجائے گی، اس سلسلے میں پاکستان بھارت کو مات دے گا، ہم نے معیشت میں بھی بھارت کو جنگ لڑ کر مات دینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر پرویزمشرف نے2007 میں تعمیر کا فیتہ کاٹ کر قوم کو دھوکا دیا، ہم نے کئی سو ارب روپے لگا کر ڈیم کے لیے زمین خریدی، موقع ملا تو پانی پر بھارت سے مقدمہ لڑیں گے اورنئے ڈیمز بنائیں گے۔

[bs-quote quote=”پانی پر بھارت سے مقدمہ لڑیں گے اورنئے ڈیمز بنائیں گے، معیشت میں بھی بھارت کو جنگ لڑ کر مات دینی ہے۔” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شہباز شریف” author_job=”سابق وزیر اعلیٰ پنجاب” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/shahbaz-sharif.jpg”][/bs-quote]

شہباز شریف نے کہا کہ کسی بھی ملکی معیشت کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ٹوٹی بسوں سے کوئی کیا اپنے مقام پر بر وقت پہنچ سکے گا، پنجاب میں سستی میٹرو بس، اورنج لائن سے لوگ وقت پر پہنچتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں جنگلا بس کھدی پڑی ہے، یہ ہے ان کی پلاننگ، وہ پاکستان کی معیشت، ایکسپورٹ اور روزگار کے لیے کیا کریں گے، مخالفین کے لیے یہ جنگلا گلے کا پھندا بن گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے میٹرک رزلٹ کے گزشتہ سال کا نوٹس لیا، بھٹے پر پشاور میں بچوں سے مشقت لی جاتی تھی اور ظلم کیا جاتا تھا، کے پی، بلوچستان اور سندھ میں بچے بھٹوں پر کام کر رہے ہیں۔

ہم نے 40 ارب روپے کے بلاسود قرضے 20 لاکھ نوجوانوں کو فراہم کیے، بتائیں کہ وہ کون سا صوبہ ہے جسے ڈیمز اور پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل ہے، کے پی میں یہ صلاحیت ہے لیکن انھوں نے مائنس 6 میگا واٹ بجلی پیدا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پنجاب صوبے تقریباً 682 ارب روپے کی بچت کی، سب سے کم بولی دینے والے بڈر سے بھی کئی سو ارب کم کرائے، قوم کی لوٹی گئی پونجی زمین یا قدرتی وسائل کی شکل میں واپس لی، 1947 سے آج تک کسی حکومت نے اتنی بڑی بچت نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکومت نے پنجاب میں 200 نئے کالج اور 19 یونی ورسٹیاں بنائیں، پاکستان کی پہلی ٹیکنیکل یونی ورسٹی کا پنجاب میں افتتاح ہوچکا ہے، 17 اضلاع میں ہیلتھ انشورنس کارڈ متعارف کرایا جاچکا ہے، ساڑھے 4 ہزار اسکول این جی اوز کو دیے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماہ رمضان کی قسم کھا کر کہتا ہوں ایک ایک پائی کا حساب درست ہے، ن لیگ حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام پر چھوڑتے ہیں۔

انھوں نے کراچی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے لیے کراچی کو رینجرز کے حوالے کیا تھا، تاکہ وہاں بلاتفریق آپریشن ہو، رینجرز نے وہاں امن قائم کردیا۔ میں شمالی وزیرستان کا بھی دورہ کر چکا ہوں، افواج پاکستان نے بارڈر پر امن قائم کیا اور دہشت گردی ختم کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں