تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’شہبازشریف حکومت کی محنت سے پاکستان گرے لسٹ سے نکل گیا‘

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی حکومت کی محنت سےپاکستان گرےلسٹ سے نکل گیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے پر عوام اور اتحادی جماعتوں کو مبارک ہو آج پاکستان کو دو خوش خبریاں ایک ساتھ ملی ہیں، پہلے نوا شریف کی حکومت اب شہباز شریف کی اتحادی حکومت کے محنت سے پاکستان گرے لسٹ سے نکل گیا ہے الحمدللّٰہ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی ملک کو فاٹف سے نکالا تھاآج پھر پاکستان کو عزت ملی، اتحادی حکومت میں شامل سب جماعتیں ، قائدین مبارک کے مستحق ہیں اپوزیشن ہو یا حکومت اتحادی جماعتوں کی ترجیح پاکستان کا مفاد اور عزت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف، وزیرخارجہ بلاول بھٹو خاص طور پر مبارک کے مستحق ہیں چھ ماہ میں وہ کام ہوگیا جو گزشتہ چار سال میں نہیں ہوسکا، اداروں، وزارتوں کے متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی مسلسل محنت کا پھل اج کی کامیابی کی صورت قوم کو ملا۔

Comments

- Advertisement -