کرکٹ تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کرکے حکومت پاکستان نے زبردست فیصلہ لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ ایکسپرٹ ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ بھارت نے یہ رویہ اپنایا ہے 18 سال سے پاکستان سے دوطرفہ سیریز نہیں کھیلتا، آئی سی سی فریم ورک میں پاکستان کی اہمیت ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹ کے میچز میں سب سے اہم میچ پاک بھارت ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ سے سب سے زیادہ ریونیو جنریٹ ہوتا ہے، پاکستان کا کیس مضبوط ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف دوطرفہ سیریز نہیں کھیلتا۔
نعمان نیاز نے کہا کہ انگلینڈ جیسے مضبوط بورڈ بھارت کی وجہ سے آئی سی سی میں سائیڈ لائن ہوگئے تھے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں صرف 10 سیکنڈ 45 ہزار ڈالرز کے تھے،
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بڑے فیصلے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ردعمل آگیا
انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ پر بھارت کے ایک چینل سے 10 سیکنڈ کے 20 سے 25 ہزار ڈالرز ملتے ہیں، پاک بھارت میچ کا براڈکاسٹ ریونیو ورلڈ وائڈ ہوتا ہے، پورے ورلڈ کپ کا ریونیو ایک طرف، پاک بھارت میچ کا ریونیو ایک طرف ہوتا ہے۔
کرکٹ تجزیہ کار نے بتایا کہ بھارت 2002 سے آئی سی سی کو ڈکٹیٹ کررہا ہے، یہ اس وقت سے شروع ہوا جب سچن ٹنڈولکر کو جنوبی افریقہ میں 2002 میں بال ٹیمپرنگ کا سامنا تھا، سچن ٹنڈولکر پر 2006 میں الزام لگا تو بھارت نے میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
ڈاکٹر نعمان نیاز کا مزید کہنا تھا کہ جیو اسٹار کے 911 ملین ڈالرز ورلڈکپ براڈکاسٹنگ میں لگے ہوئے ہیں، 60 ملین ڈالرز براڈ کاسٹ ورلڈ وائڈ ہے۔
انھوں نے کہا کہ 3 ملین ڈالرز کے رائٹس خریدنے پر جیو اسٹار کو 2024میں نقصان ہوا کیونکہ کوئی براڈ کاسٹر یہ رائٹس لینے کو تیار نہیں تھا، آئی سی سی نے 2024 میں جیو اسٹار کو ایک ملین ڈالر کی سبسڈی بھی دی۔
فیصلہ ہوگیا! پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہیں کھیلے گا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


