اسلام آباد : حکومت نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو بڑی خوشخبری دے دی اور کہا ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے نیپرا سماعت میں بتایا کہ سبسڈی کو ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے، اس لیے اب ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
حکام کا کہنا تھا کہ جولائی سے اب تک انرجی مکس میں فرق آیا، جس کی بنیاد پر ٹیرف میں ردوبدل نہیں کیا جا رہا۔
اس وقت تمام کٹیگریز کے صارفین کو چھ سو انتیس ارب روپے کی سبڈیز دی جارہی ہیں جبکہ مالی سال 2026 میں مالی ضروریات کا تخمینہ 3,379 ارب روپے لگایا گیا ہے
پاورڈویژن حکام نے بتایا کہ انڈسٹریل کراس سبسڈیز کو دوسوپچیس ارب سے کم کرکے ایک سودو ارب روپے کیا گیا ہے جبکہ بجلی کمپنیوں کی نااہلیوں کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جارہا۔
حکام کے مطابق بلنگ سسٹم شروع ہونے والا ہے، ریگولیٹر سے گزارش ہے سبسڈی اور ٹیرف کے حوالے سے فیصلہ جلد کیا جائے۔


