تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کشمیر میں بھارتی مظالم : پاکستان کا اراکینِ یورپی پارلیمنٹ کے مذمتی خط کا خیرمقدم

اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے خط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنا پڑیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر پر یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے خط پر دفتر خارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یورپی کمیشن کے صدر اور نائب صدر کےخط کا خیرمقدم کرتےہیں ، خط میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود بھارتی مظالم پر عالمی تنقید اورمذمت جاری ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہواہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل نے5 اگست 2019 کےبعد 3بار جموں و کشمیرکےمسئلے پربحث کی اور یواین ہائی کمشنر انسانی حقوق کے دفتر نے 2018 اور 2019 میں 2 رپورٹ جاری کیں، جس میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزاد تحقیقات کابھی کہاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی طورپرمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ مسلسل اٹھایا گیا ہے، بھارت عالمی برادری کےمطالبات کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرناپڑیں گی اور مسئلہ کشمیر کے پرا من حل کیلئے اقدامات کرناپڑیں گے، پاکستان کشمیریوں کے حقوق کیلئے آوازبلندکرتارہے گا۔

Comments

- Advertisement -