The news is by your side.

Advertisement

پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق پاکستان نے جیل میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی ہے، بھارت کے 471 قیدی پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی قیدیوں میں 418 ماہی گیر اور 53 سول قیدی ہیں، ڈاکٹر فیصل کے مطابق قیدیوں کی فہرست کے تبادلہ دونوں ملکوں کے درمیان سال میں دو بار ہوتا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بھی بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست ہمارے حوالے کرے گی۔

دونوں ممالک معاہدے کے تحت سال میں دومرتبہ یکم جنوری اوریکم جولائی کوقیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔

  واضح رہے کہ یکم جنوری کو بھارت نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی تھی، آٹھ جنوری کو مزید ایک سو چھیالیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا، پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایک سو پینتالیس بھارتی ماہی گیروں کواٹھائیس دسمبر کو رہا کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں