اسلام آباد : پاکستان نے آف گرڈ سولر کیپیسٹی میں 12 گیگاواٹ سولر حاصل کر کے عالمی سولر مارکیٹس میں اہم مقام حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی جامع سہولت کاری کے تحت پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ماحولیاتی ترقی کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیرِاعظم کی کلائمیٹ کوآرڈینیٹر رومیانہ خورشید عالم نے بتایا کہ پاکستان نے آف گرڈ سولر کیپیسٹی میں 12 گیگاواٹ سولر حاصل کر کے عالمی سولر مارکیٹس میں اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔
نیٹ میٹرڈ سولر کیپیسٹی میں 6 گیگاواٹ سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو قابل تجدید توانائی کے ہدف کی جانب ایک اہم کامیابی ہے۔
گزشتہ مالی سال میں بجلی پیداوار کا 53 فیصد حصہ قابل تجدید توانائی سے حاصل ہونا تاریخی سنگ میل قرار دیا گیا ہے، پاکستان نے 2030 تک بجلی میں 60 فیصد قابل تجدید توانائی کا ہدف برقرار رکھا ہے۔
ماحولیاتی دوستانہ اقدامات اور سولر شعبے کی تیز رفتار ترقی ملک کی معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کر رہی ہیں، جبکہ ایس آئی ایف سی کی مربوط کوششوں سے پاکستان کا توانائی شعبہ شفاف، ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط اور عالمی معیار کے مطابق ترقی کی جانب گامزن ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


