اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

پاکستانی نوجوانوں کے پاس 25 لاکھ روپے جیتنے کا سنہری موقع ، کرنا کیا ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی نوجوانوں کے لیے اپنی نوعیت کے منفرد "وائب کوڈنگ مقابلے” (Vibe Coding Contest) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ، جس میں 25 لاکھ روپے جیتنے کا سنہری موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے گوگل فار ڈویلپرز کے اشتراک سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے منفرد مقابلے "وائب کوڈنگ کانٹیسٹ” (Vibe Coding Contest) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

یہ مقابلہ حکومت کے وسیع تر وژن "AI سیکھو 2026” کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں مصنوعی ذہانت کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

سرکاری اسکیموں کے حوالے سے خبریں

اس مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے ڈویلپرز اور کوڈرز کے لیے مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے کی خطیر انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

اس اقدام کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کے چیلنجز فراہم کرنا اور انہیں آئی ٹی کی عالمی مارکیٹ کے لیے تیار کرنا ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کے حکام کے مطابق، گوگل جیسے عالمی ادارے کے ساتھ یہ اشتراک پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

"AI سیکھو 2026” اقدام کے تحت ملک بھر کے طلباء اور پیشہ ور افراد کو مصنوعی ذہانت کے جدید ٹولز اور تکنیکوں تک رسائی دی جائے گی تاکہ وہ عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بن سکیں۔

مقابلے میں دلچسپی رکھنے والے ڈویلپرز "AI سیکھو 2026” کے آفیشل پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ یہ مقابلہ نہ صرف مالی طور پر فائدہ مند ہے بلکہ یہ نوجوانوں کو گوگل کے ماہرین سے سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

یہ مقابلے پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہوں گے، جہاں شارٹ لسٹ کیے گئے ڈویلپرز اپنے اختراعی پروجیکٹس پیش کریں گے۔

پروگرام کا پہلا مرحلہ 11 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہے گا، جس میں شرکاء آن لائن چیلنج کے ذریعے "Google AI Studio” کا استعمال کرتے ہوئے ایپس اور گیمز تیار کریں گے۔

یہ پروگرام بالکل مفت ہے اور اس میں شرکت کرنے والوں کو کلاؤڈ کریڈٹس، رہنمائی (Mentorship) اور عالمی ڈویلپر کمیونٹیز تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پاکستان کو ایک ‘AI پاورڈ’ معیشت میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر ہم ملکی ترقی کی رفتار کو تیز کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں