The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کا بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا بڑا معاہدہ

اسلام آباد: کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے کے لیے 3 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا پاکستان سےفنڈنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔

تینوں بین الاقوامی مالیاتی ادارے مجموعی طور پر پاکستان کو 1500 ملین ڈالرزکی رقم فراہم کریں گے۔اس حوالے سے سیکریٹری وزارت اقتصادی امور نے معاہدوں پر دستخط کر دئیے۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت ورلڈبینک، ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کےکنٹری ڈائریکٹرز اور دیگر نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو1500 ملین ڈالرزکی رقم فراہم کریں گے۔

ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو کورونا بچاؤ کیلئے500ملین ڈالرز دےگا یہ رقم کورونا ایکٹو رسپانس سپورٹ پروگرام کےتحت خرچ کی جائےگی، رقم کےذریعےپاکستان کےصحت کےنظام کومستحکم کرنےمیں مددملےگی۔

ایشیائی انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو500ملین ڈالرز دےگا، یہ رقم وبائی امراض کے براہ راست اور بالواسطہ اثرات کو کم کرنےپرخرچ ہوگی۔

انسانی سرمایہ کاری کومحفوظ بنانےکیلئےپاکستان کو مزید500ملین ڈالرز ملیں گے جس کے ذریعے سول رجسٹریشن، صحت اورتعلیم کےنظام کو بہتربنایاجائےگا، فنڈزکےذریعےمعاشی پیداواری صلاحیت میں خواتین کی شراکت داری بڑھائی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں