The news is by your side.

Advertisement

پاکستان نے اب بلندی کی جانب سفر شروع کردیا ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سمٹ میں پیغام دیا کہ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا وقت ہے، ملک نے اب ترقی کی جانب سفر شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستانی عوام کی صلاحیتیں میرے سیاسی سفر میں متحرک کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب بلندی کی جانب سفر شروع کردیا ہے، سمٹ میں پیغام دیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا موقع ضائع نہ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری کا یہ نادر موقع ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ متحدہ عرب امارات مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر یواے ای کا دورہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ متحدہ عرب امارات مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری

دورے کا مقصد عالمی گورنمنٹ سمٹ کی تقریب میں شرکت کرنا تھی، دورے میں وزیراعظم کی یو اے ای قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زیدالنہیان سے وزیر اعظم کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے انصاف، میرٹ اور فلاحی اقدامات کو معاشرتی ترقی کی بنیاد قرار دیا، انہوں نے پاکستان میں مدینہ کی فلاحی ریاست کا تصور پیش کیا، سمٹ کے دورن پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی بات کی گئی، وزیراعظم نے سیاحت کے شعبے اور اصلاحاتی ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں