تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

‏’پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کر دیا‘: کوہلی بول پڑے

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے ہمیں آؤٹ کلاس کر دیا۔

میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان نے شروع میں ہی اچھی بولنگ ‏کی جس کی وجہ سے اچھا نہیں کھیل پائے، ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد سنبھل نہیں سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز کی اچھی بولنگ کے سامنے ہٹنگ آسان نہیں تھی پچ شروع میں بہت سلو تھی اور ‏پاکستان نے کوالٹی بولنگ کی۔

کوہلی نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے اپنی کلاس کو ثابت کیا اور ہمیں آؤٹ کلاس کیا، اوس کی وجہ سے بھی بولنگ ‏میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ابتدائی میچ میں شکست کے بعد ہمارے لیے ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا، ابھی ایونٹ کا آغاز ‏ہے اگلے میچز میں خامیوں کو دور کر کے اچھا کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بھارت سے مقابلے کے لیے جو پلان کیا تھا اس پر عمل کیا، سب نے 100 ‏فیصد دیا ایونٹ کا ابھی آغاز ہے ریلیکس نہیں ہوں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ گیند بلے پر بہت اچھا آرہا تھا کوشش تھی جتنا لمبا کھیلیں اتنا اچھا ہے ہم ریلیکس نہیں ہوں ‏گے ابھی بہت لمبا راستہ طےکرنا ہے۔

شاہین آفریدی کی بولنگ کو سراہتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ شاہین کی بولنگ سے اعتماد ملا جس کے بعد اسپنرز ‏نے دباؤ بنائے رکھا اور جو کچھ طے کیا تھا اس پر عمل کیا۔

Comments

- Advertisement -