The news is by your side.

Advertisement

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ اقدامات اور دھمکیوں کو مسترد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان نےبھارتی آرمی چیف کےحالیہ اقدامات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کےبیانات مقبوضہ کشمیر سےعالمی توجہ ہٹانےکی کوششیں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مقامی مزاحمت بھارتی ظلم وبربریت کانتیجہ ہے، حق خودارادیت کی قانونی جدوجہد کودہشت گردی قراردینےکی بھارتی کوشش ناکام ہوگی۔

ترجمان نےزور دیا کہ عالمی برادری خطےکےامن واستحکام کیلئےبھارت کوذمہ دارانہ طریقے سے چلنے کیلئے کہے۔

ترجمان نے بھارتی آرمی چیف کےحالیہ اقدامات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کےبیانات مقبوضہ کشمیر سےعالمی توجہ ہٹانےکی کوششیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان اور کشمیر دشمنی پر مبنی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب

چند روز قبل بھارت کی پاکستان اور اور کشمیر دشمنی پر مبنی ایک اور سازش بے نقاب ہوئی تھی، بھارت نے آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کو موسمی نقشہ جات کا حصہ ظاہر کیا تھا، بھارتی موسمیاتی پیش گوئیوں میں بھی گلگت بلتستان اور مظفر آباد کو شامل کرلیا گیا تھا۔

اس سے قبل بھارت نے 2019 میں بھی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو نئے نقشوں میں اپنا ظاہر کیا تھا، پاکستان نے بھارت کے ان گمراہ کن سیاسی نقشوں کو مسترد کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے نام نہاد سیاسی نقشے کی طرح یہ اقدام بھی قانونی طور پر کالعدم ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت کے غیرقانونی اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی حرکتیں کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے ہٹا نہیں سکتیں، بھارت بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے سے باز رہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں