عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینجمنٹ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سےمکمل کیا ہے تاہم کچھ اہم مسائل حل کرنا ہوں گے۔
واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا، پاکستان نے فالواپ پروگرام کے ممکنہ حصول کیلئے رابطہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف چیف نے کہا کہ پاکستان کو کچھ اہم مسائل حل کرنا ہوں گے امیر افراد کو ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے میں شامل کیا جائے اور عوامی اخراجات کا طریقہ کار اور شفاف ماحول فراہم کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف بورڈ رواں ماہ کے آخر میں اسٹاف لیول معاہدے کا جائزہ لےگا۔