جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

بھارت کے ہاتھوں شکست، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو(16 فروری 2026): پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست کی وجوہات بیان کر دیں۔

کولمبو میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ پہلی اننگز کے مقابلے میں دوسری اننگز میں گیند زیادہ سلپ ہوئی اور کم اسپن ہوئی، جس کی وجہ سے پاکستان کی بیٹنگ متاثر ہوئی، ابتدائی وکٹیں جلدی گر گئیں اور کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا، آج ہم آؤٹ پلے ہو گئے، ان کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں سب مایوس اور دکھی ہیں کیونکہ پاکستان اور بھارت جیسا میچ کتنا اہم ہے، یہ سب جانتے ہیں۔

ایشان کشن کی اننگز کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے ہیسن نے کہا کہ ایشان کشن نے انداز میں کھیلا، وہ دونوں طرف سے رنز بنا سکتا ہے، اس نے اسپنرز پر دباؤ ڈالا اور میچ ہم سے چھین لیا۔

عثمان طارق کے بارے میں انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا رول مخصوص ہے، وہ تب موثر ہوتے ہیں جب بیٹرز ان پر حملہ کریں، اس لیے انہیں صحیح وقت پر لایا گیا تھا اور وہ اچھا پرفارم کر رہے تھے۔

سلمان آغا کے پہلے اوور کرنے کے پلان کے بارے میں ہیسن نے بتایا کہ یہ فیصلہ 3 دن پہلے سے بنایا گیا تھا اور پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا کیونکہ پہلی اننگز میں گیند زیادہ اسپن ہو رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم پچھلے 2 مہینوں سے اچھی کرکٹ کھیل رہی تھی اور پانچ میچز مسلسل جیتے تھے، لیکن آج پیچھے رہ گئے۔ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے اب بہتر کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، شاہد آفریدی بھارت سے یکطرفہ شکست پر برہم

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں