تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بے روزگار پاکستانیوں‌ کو ملک میں‌ ملازمت دینے اور ہیلتھ ورکرز کویت بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے کویت کی درخواست پر 600 ہیلتھ ورکرز کو کویت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کو ملک میں ملازمت فراہم کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ایچ آرڈی زلفی بخاری نے کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی کانفرنس کی جس میں کرونا کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

زلفی بخاری نے بتایا کہ کویتی حکام کی درخواست پر پاکستان نے 600 ہیلتھ ورکرز کو کویت بھیجنےکا فیصلہ کیا، ہیلتھ ورکرز میں نرسز اور ڈاکٹرز شامل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کویت میں پھنسے 5500 پاکستانیوں کیلئےخصوصی پروازیں چلانے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ دو ہفتوں میں 4 پروازوں کے ذریعے  پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے۔

معاونِ خصوصی نے بتایا کہ ہر ہفتے 12000 پاکستانیوں کو بیرون ممالک سے واپس لانے کے قابل ہو گئے ہیں، کرونا کی وجہ سے بیرونِ ممالک میں بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کے لیے پورٹل بنایا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس آنے والے بے روزگار  افراد کا ڈیٹا جون تک پورٹل پر موجود ہوگا، بے روزگار پاکستانیوں کو اپنے ہی ملک میں روزگار فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائے گا، بہت جلد مفت ویزا توسیع کے لئے کویت کے لیبرمنسٹر سےبات کروں گا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔