تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت میں 7 مارچ سے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے: پاکستانی ہائی کمشنر

کراچی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی عملے اور ان کے اہل خانہ کو 7 مارچ سے ہراساں کیا جارہا ہے، متعلقہ اداروں کو شکایات کیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت سے پاکستان پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، وہ پی آئی اے کی پرواز ’پی کے 271‘  کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عملے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل احتجاج کے باوجود اب تک معاملے کا حل نہیں نکالا جاسکا، ہماری نجی گاڑیوں کو روک کر تنگ کیا جاتا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ ناکام، نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

خیال رہے کہ بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر وزارت خارجہ کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے وطن لوٹے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے بار بار کے احتجاج کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، ایسے حالات میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کوفوری طورپر واپس پاکستان بلایا گیا ہے تا کہ تمام پہلوؤں پر کھل کر بات ہو سکے اور پاکستان اس معاملے پر بھارت سے دوٹوک موقف اختیار کرسکے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو ہراساں کرنے کا انکشاف

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو اسلام آباد طلب کر کے شدید احتجاج کیا تھا، اس دوران پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ اگر یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو نئی دہلی میں کام کرنا مشکل ہوجائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -