پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

ایل او سی پر فائرنگ ہوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں،عبدالباسط

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دے تو یہ اس کی مرضی ہے، سرجیکل اسٹرئیک ہوتی تو اس کا بھرپور جواب بھی ملتا۔

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس کی وضاحت کردی، میگزین کو انٹرویو میں عبدالباسط نے کہا انتیس ستمبر کی رات میں کنٹرول لائن پر فائرنگ ہوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں۔

عبدالباسط کا کہنا تھا پاکستان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن بھارت کی جانب سے مزید خلاف ورزیاں ہوئیں تو پاکستان جواب دے گا،بھارت فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دے تو یہ اس کی مرضی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہر دہشتگرد حملے کا الزام پاکستان پر لگانا بھارتی عادت ہے، ضرورت ہے کہ موجودہ صورتحال کو حقیقت پسندانہ طریقے سے دیکھا جائے، بھارت کی جانب سے خلاف ورزیاں ہوئیں تو پاکستان نے جواب دیا، پاکستان کو اپنی ایٹمی اور عسکری صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا، اگر بھارت الزامات لگا کر یہ چاہتا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیرپر مؤقف بدل لیں تو ایسا ممکن نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں