تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

مریم، حسن حسین، کیپٹن(ر)صفدر کے وارنٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مل گئے

اسلام آباد : کرپشن کے الزامات پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے گرد نیب نے شکنجا کس دیا، وارنٹ گرفتاری تعمیل کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، وارنٹ گرفتاری تعمیل کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کومل گئے ہیں۔

نیب حکام نے وارنٹ وزارت خارجہ کے ذریعے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجوائے، اب پاکستانی ہائی کمیشن وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائے گی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پر حسین نواز،حسن،مریم نواز اور ان کے شوہرکیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جبکہ عدالت نے ملزمان کو دس،دس لاکھ روپےکےمچلکےبھی جمع کرانے کا حکم دیاتھا ذرائع کاکہنا ہے نواز شریف فیملی اگلی سماعت پر بھی پیش نہ ہوئی تو عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرسکتی ہے۔

احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف تین ریفرنسز پر سماعت دو اکتوبر کو ہونی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکے بچوں پر فردِ جرم عائد کئے جانے کا بھی امکان ہے۔


مزید پڑھیں : نوازشریف پرفرد جرم 2 اکتوبرکوعائد کی جائے گی


خیال رہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث مریم ، حسن اور حسین نواز لندن میں موجود ہے، جبکہ نواز شریف کی آج روانگی کا مکان ہے۔

حسین نواز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ والدہ کا علاج چل رہا ہے، صورتحال ایسی ہے کہ نواز شریف لندن آئیں گے۔

واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

شریف خاندان کو پہلے 19 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا،عدم حاضری پر نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 26 ستمبر کے لیے دوبارہ سمن جاری کیے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -