کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر نے فیڈریشن کے تمام عہدیدار برطرف کردیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایچ ایف کی دوبارہ صدارت کے لیے خالد سجاد کھوکھر کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا جبکہ 31 اگست کو پی ایچ ایف کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
سیکریٹری حیدر حسین اور صدر خالد سجاد کھوکھر کانگریس ممبران کا اعتماد ہوچکے ہیں اجلاس میں دونوں اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اولمپیئن خواجہ جنید یا آصف باجوہ کا نیا سیکریٹری بننے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا ہے اور وزیراعظم آفس کی ہدایات پر تمام عہدیداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نگرانی میں ملک بھر میں کلبوں کی اسکروٹنی کروائی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


