جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ ہار گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستانی جونیئر ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ بھی ہار گئی۔

ملائیشیا میں کھیلے گئے میچ میں برطانیہ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

چھ ٹیموں کے ایونٹ میں قومی ہاکی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی۔قومی جونیئر ٹیم ٹورنامنٹ میں چھ میں سے صرف ایک میچ جیت سکی، آسٹریلیا اور بھارت سے میچ ڈرا پر ختم ہوا تھا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ نے بھی شکست دی تھی۔

یہ پڑھیں: سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو ہرا دیا

دوسرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے لوڈولف روکو نے 19ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی، 26ویں منٹ میں پاکستان کو ملنے والے پنالٹی کارنر کو سفیان خان نے گول میں بدل کر مقابلہ برابر کردیا۔

یوں ہاف ٹائم تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا، تیسرے کوارٹر میں کھیل میں تیزی آئی اور سفیان خان نے ایک اور گول کرکے پاکستان کو ایک گول کی برتری دلا دی، لیکن یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور نیوزی لینڈ کے جکارتا کلیبرٹ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

کھیل کے اختتام سے 7 منت قبل ویٹلی اسٹون جارڈن نے گول کرکے برتری دلائی، جو اختتام تک برقرار رہی، نیوزی لیند کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی کامیابی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں